اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی گشت پر مامور تھی اس دوران نصب شدہ بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔دھماکے کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
/129
10 فروری 2020 - 05:06
News ID: 1009094
پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکارہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔